12:09 , 20 اپریل 2026
Watch Live

ٹرمپ ایرانی قوم کو نہیں جانتے، ہتھیار ڈالنے کی بات بے بنیاد ہے: کمال خرازی

کمال خرازی

تہران: ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رہنما مشیر کمال خرازی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایرانی قوم کی تاریخ اور مزاج سے واقف نہیں ہیں، اسی لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں امریکی نشریاتی ادارے CNN سے گفتگو کرتے ہوئے کمال خرازی نے کہا کہ ایرانی قوم پانچ سو سالہ تہذیب اور ثقافت کی حامل ہے اور اسے شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوط فکری بنیاد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہ ہونے کا تاثر امریکی پروپیگنڈا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قوم اپنی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے طویل عرصے تک مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاعی ہتھیار ملک کے اندر ہی تیار کرتا ہے اور بیرونی درآمدات پر انحصار نہیں کرتا، جبکہ ایرانی افواج کسی بھی ممکنہ طویل تنازع کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سفارت کاری کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے اور خطے میں جاری کشیدگی ایران کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے ایران کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب علی لاریجانی، جو ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل ہیں، نے بھی امریکی صدر کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ عاشورا سے محبت رکھنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا، اور ایران ہر قسم کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION